• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57837

    عنوان: میں دو سال سے اکثر اوقات پگڑھی پہنتا رہا ہوں اور اب میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا میرے لیے روزانہ کے استعمال کے لیے نماز والی ٹوپی پہننا جائز ہے؟

    سوال: میں دو سال سے اکثر اوقات پگڑھی پہنتا رہا ہوں اور اب میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا میرے لیے روزانہ کے استعمال کے لیے نماز والی ٹوپی پہننا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 57837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 195-195/Sd=4/1436-U پگڑی پہننا مستحب اور سننِ عادیہ میں سے ہے، واجب اور ضروری نہیں ہے، آپ روزانہ کے استعمال کے لیے کوئی بھی مناسب ٹوپی پہن سکتے ہیں، نماز والی ٹوپی سے آپ کی کیا مراد ہے؟ جس ٹوپی میں نماز پڑھی گئی ہو، نماز کے بغیر بھی اس کو پہننا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند