• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170713

    عنوان: اٹلی میں نمازوں كے اوقات كے سلسلے میں فلكی اصولوں كے مطابق رہنمائی كی درخواست

    سوال: میں اٹلی کے شہر وریزے بوستوارسیزیو میں رہتاہوں اورامام خطیب ہوں یہاں نمازوں بلخصوص فجر اور عشاء کے دخول وقت میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے بعض مساجد میں13 ڈگری بعض 15 اور بعض میں18 ڈگری پر ادائیگی ہوتی ہے،اب یہ فرق سحری میں آدہے گھنٹے سے زائد ہو جاتا ہے بعض لوگ نماز پڑھ کرگھر پہنچ جاتے ہیں اور بعض لوگ ابھی سحری کر رہے ہوتے ہیں۔یہ باعث اختلاف ہے اور دن بدن یہ اختلاف بڑھتا جا رہا ہے ایک ہی مسجد میں بعض لوگ فرض کی ادائیگی اور بعض سحری کھا رہے ہوتے ہیں اگر آپ حضرات فلکی اصولوں کے مطابق رہنمائی فرما دیں کہ کم از کم کتنے ڈگری تک یہاں سحری بند کی جا سکتی ہے تو بہت بڑی پریشانی سے نجات مل جائے۔

    جواب نمبر: 170713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 912-762/D=09/1440

    اس مسئلہ میں مقامی علماء کی طرف رجوع کیا جائے وہ جس طرح راہنمائی کریں اس کے مطابق عمل کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند