• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605991

    عنوان:

    دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے التحیات پڑھنے سے سجدہ سہو کا حکم

    سوال:

    سوال : الفتاوی الہندیة (1/ 127) '' ولو قرأ التشہد فی القیام إن کان فی الرکعة الأولی لا یلزمہ شیء، وإن کان فی الرکعة الثانیة اختلف المشایخ فیہ، والصحیح أنہ لا یجب، کذا فی الظہیریة. کیا یہ بات درست ہے کہ اگر دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے التحیات پڑھ لی تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا ؟

    جواب نمبر: 605991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:34-46/L=2/1443

     راجح یہی ہے کہ دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے تشہد پڑھنے کی صورت میں سجدہ سہو واجب نہ ہوگا۔

    وقالوا لو أتی بالتشہد فی قیامہ أو قعودہ أو سجودہ فلاشئی علیہ؛ لأنہا محل الثناء وہذا یقتضی تخصییصہ بالأولی ومن ثم قال فی الظہیریة: إنہ فی الأولی فلاشئی علیہ ، واختلف المشائخ فی الثانیة ، والصحیح أنہ لا یجب، وقیدہ الشارح بما قبل الفاتحة أما بعدہا قبل السورة فیجب علی الأصح لتأخیر السورة.(النہرالفائق:1/324) وفی الخلاصة :ولو قرأ التشہد فی القیام قبل أن یشرع فی القراء ة عا مدا أو ساہیا فلاسہو علیہ.(خلاصة الفتاوی:۱۷۷/۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند