• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40805

    عنوان: نماز

    سوال: (۱) میں جاننا چاہتا ہوں کہ مسجد میں داخل ہو کر بیٹھ نے سے پہلے دو رکعات تحیة المسجد مسجد پڑھنی ہے توبیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں؟ (۲) عورت کو بچہ پیدا ہونے کے بعد خون ایک مہینہ چالیس دن آتا ہے کسی کو ایک مہینہ سے کم بھی آتا ہے خون بند ہونے کے بعد ہی نماز تلاوت کر سکتی ہے، کیا چالیس دن انتظار کرنے کے بعد ہی پڑھ سکتی ہے۔ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 40805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1340-834/L=9/1433 (۱) تحیة المسجد میں اولیٰ وبہتر یہ ہے کہ بیٹھنے سے پہلے ادا کی جائے البتہ اگر بیٹھ جانے کے بعد تحیة المسجد پڑھی جائے تو یہ بھی کافی ہے: قال في الشامي: قولہ ولا تسقط بالجلوس عندنا فإنہم قالوا في الحاکم إذا دخل للحکم: إن شاء صلی التحیة عند دخولہ أو عند خرروجہ لحصول المقصود․ (شامي: ۲/۴۶۰) (۲) خون بند ہوجانے کے بعد سے ہی غسل کرکے نماز پڑھنا ضروری ہوجاتا ہے، اسی طرح قرآن کی تلاوت بھی کرنا اس عورت کے لیے جائز ہوجاتا ہے، چالیس دن تک انتظار کرنا صحیح نہیں، عورتوں کا چالیس دن تک انتظار کرنا غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند