• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51432

    عنوان: میں اس قت سعودی عرب میں ملازمت کرتاہوں ، میرامنیجر سعودی ہے اور ماشاء اللہ نمازی ہے، لیکن اس کی داڑھی نہیں ہے، نماز کے وقت وہ آفس میں ہی جماعت کرواتے ہیں اور مجھے مجبوراً ان کے ساتھ نماز پڑھنا پڑتی ہے، کیا ایسے شخص کے پیچھے میری نماز ہوجاتی ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میں اس قت سعودی عرب میں ملازمت کرتاہوں ، میرامنیجر سعودی ہے اور ماشاء اللہ نمازی ہے، لیکن اس کی داڑھی نہیں ہے، نماز کے وقت وہ آفس میں ہی جماعت کرواتے ہیں اور مجھے مجبوراً ان کے ساتھ نماز پڑھنا پڑتی ہے، کیا ایسے شخص کے پیچھے میری نماز ہوجاتی ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 51432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 583-472/B=5/1435-U یہ سہولت پسندی کہ مسجد نہ جاکر اپنے آفس میں ہی جماعت کرلینا اچھا فعل نہیں ہے، اس سے مسجد کی جماعت میں تقلیل لازم آتی ہے، دوسرے یہ کہ مسجد کے ثواب سے محرومی رہتی ہے، پھر ڈاڑھی منڈانے والا یا کٹانے والا شرعاً فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے اقتدا کو حدیث میں منع فرمایا گیا ہے، کیونکہ ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے سے نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے، آپ کوئی حکمت اختیار کرکے یا کم ازکم مسجد کے ثواب سے محرومی کو بتلاکر مسجد ہی چلے جایا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند