• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65095

    عنوان: ڈاڑھی منڈانے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: میں اسٹیریلیاکے شہر سڈنی میں رہتا ہوں ۔ ہمارے نزدیک ایک ترکش مسجد ہے جس کا پیش امام اپنی داڑھی شیو کی تھی تو کیا اس امام کے پیچھے نماز جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 65095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 585-476/D=8/1437 ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، شیو کرکے بالکل مونڈ دینا یا کاٹ کر خشخشی کرنا حرام ہے، ایسا شخص فاسق ہے اس کی ا مامت مکروہ تحریمی ہے، اگر دوسری کسی مسجد میں باشرع امام ہو تو اس کے پیچھے نماز ادا کرنے کی کوشش کریں ورنہ مجبوری میں جماعت ترک نہ کریں بلکہ نماز جماعت سے ادا کریں خواہ اسی ڈاڑھی منڈے امام کے پیچھے لیکن صالح اور با شرع امام کے انتظام کی کوشش میں رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند