• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49545

    عنوان: آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ کبھی کبھی میں ایک دن کے لیے لمبے سفر میں پر جاتاہوں اور سفر اتنا لمبا ہوتاہے کہ نماز قصر ہوجاتی ہے اورجب کہ ایسا ہوتاہے کہ نماز بھی نہیں پڑھ پاتاہوں تو جب مکان پر واپس آؤں تو اس دن کی نماز پوری پڑھوں یا صرف قصر میں جتنے ہیں اتنے ہی؟

    سوال: آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ کبھی کبھی میں ایک دن کے لیے لمبے سفر میں پر جاتاہوں اور سفر اتنا لمبا ہوتاہے کہ نماز قصر ہوجاتی ہے اورجب کہ ایسا ہوتاہے کہ نماز بھی نہیں پڑھ پاتاہوں تو جب مکان پر واپس آؤں تو اس دن کی نماز پوری پڑھوں یا صرف قصر میں جتنے ہیں اتنے ہی؟

    جواب نمبر: 49545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 27-24/D=1/1435-U قصر پڑھیں، سفر شرعی کے دوران کی قضا شدہ نمازیں مکان واپس آکر بھی قصر ہی پڑھی جائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند