• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605951

    عنوان:

    لا ولد (جس مرد سے بچے نہ ہوتے ہوں) كی امامت درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جو بندہ بانجھ پن کا شکار ہو یعنی جو بندہ بچے پیدا نہ کر سکتا ہو کیا وہ نماز میں امامت کے اہل ہیں؟

    جواب نمبر: 605951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 23-10/H=01/1443

     نامردی یا کسی دوسری وجہ سے بچے پیدا نہ ہوتے ہوں تو یہ (مرض وغیرہ) امامت کے صحیح ہونے میں مانع نہیں ہے یعنی اُس کی امامت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند