عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 604991
نماز فجر کے لئے آنکھ نہیں کھلتی کیا کرنا چاہیے؟
سوال : میرا سوال یہ ہے کہ فر ض کریں ایک شحص پوری کوشش کرتاہے کہ وہ نماز فجر کے لئے اٹھے ، ہر دن وہ اپنا پوری کوشش تو کر رہا ہے لیکن اٹھ نہیں سکتا اور اسی طرح اس سے نماز قضا ہوتی ہے ، اس کے لئے کیا حکم ہے ؟
(۲) اس کے لئے کوئی اسلامی طریقہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ وہ اس سے صبح اٹھنے کے قابل ہو اور نماز قضا نہ ہو؟
جواب نمبر: 604991
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1073-185T/B=01/1443
سویرے سوئے اور پختہ ارادہ کرکے سوئے کہ مجھے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنی ہے۔ پختہ ارادہ کرکے سوئے گا تو ان شاء اللہ صحیح وقت پر آنکھ کھل جائے گی۔ جیسے آدمی کو فجر کے وقت ٹرین سے سفر کرنا ہوتا ہے تو اس پختہ ارادہ سے سوتا ہے کہ اس سے پہلے اُٹھنا ہے اور ٹرین پکڑنی ہے تو اس کی آنکھ صحیح وقت پر کھل جاتی ہے۔ اور آجکل موبائل میں کوئی گھنٹی بھی لگاتے ہیں اس کی وجہ سے بھی صحیح وقت پر اُٹھ جاتے ہیں۔ دل میں اللہ سے دعا کرتا رہے کہ اے اللہ! مجھے فجر سے پہلے اُٹھا دینا، تو اس صورت میں اللہ تعالی اسے اُٹھا دیتے ہیں۔ اگر تمام کوششوں کے باوجود بھی نہ اُٹھ سکے تو وہ معذور ہے، جب اُٹھے اس وقت قضا نماز پڑھ لیا کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند