عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 9590
اگر کسی کونماز میں ریح خارج ہو جائے تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ سب سے آگے نماز پڑھ رہا ہے اورنماز کے بیچ سے نکلنے میں شرم آتی ہے تو وہ کیا کرے؟ برائے کرم اس کا جواب جلد سے جلد دیں۔
اگر کسی کونماز میں ریح خارج ہو جائے تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ سب سے آگے نماز پڑھ رہا ہے اورنماز کے بیچ سے نکلنے میں شرم آتی ہے تو وہ کیا کرے؟ برائے کرم اس کا جواب جلد سے جلد دیں۔
جواب نمبر: 9590
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2353=2136/ د
حدیث میں ایسے شخص کے لیے ہدایت ہے کہ اپنی ناک کو پکڑکر باہر نکل آئے تاکہ لوگ یہ سمجھی کہ اس کی نکسیر وغیرہ پھوٹی ہے، شرم کا موقعہ یہ نہیں ہے، نماک کے بیچ میں سے باہر نکل آئیں، تاہم اگر باہر آنے میں حجاب محسوس ہو یا دشواری ہو تو اُسی جگہ بیٹھ جائیں، نماز میں شامل نہ رہیں، جب امام نماز سے فارغ ہو تب آپ باہر آکر وضو کرکے نماز علاحدہ پڑھ لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند