• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605061

    عنوان:

    فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    سوال:

    ہمارے ہاں فجر اور عصر کے بعد اجتماعی دعامانگی جاتی ھے کیا یہ بدعت ہے ؟ کیونکہ بہت سے دیوبند علماء کہتے ہیں کہ فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا مانگنا نہ صحیح حدیث ثابت ھے نہ ضعیف حدیث سے ۔ اور بعض دیوبند ہی کے بہت سے علماء فرض نماز کے بعد حدیث ہی کے روشنی میں دعامانگتے ہیں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1229-871/H=11/1442

     فرض نماز کے سلام کے بعد دعاء کی ترغیب احادیث شریفہ سے ثابت ہے پس اس وقت دعاء کرنا سنت ہے۔ امداد الفتاویٰ جلد اول کے اخیر میں اس کے متعلق مستقل ایک رسالہ موجود ہے اس میں مدلل مفصل عمدہ بحث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند