• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 8783

    عنوان:

    مغرب کاوقت کتنا ہوتاہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وقت شروع ہونے کے بعد یعنی اذان کے بعد چالیس منٹ تک نماز کا وقت رہتاہے۔ایک دن میں نے عشاء کی نماز فجر کا وقت شروع ہونے سے دو منٹ پہلے پڑھی۔ کیا نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1089=1089/م

    (۱) غروب آفتاب کے بعد افق پر جو سرخی رہتی ہے، اسکو شفق کہتے ہیں، جب تک افق پر سرخی موجود ہو، تب تک مغرب کا وقت رہتا ہے، اور یہ قت تقریباً سوا گھنٹہ ہوتا ہے۔

    (۲) آپ کی نماز عشاء ہوگئی، اعادہ کی حاجت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند