• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39706

    عنوان: قصر نماز

    سوال: میں نے کولکتہ میں جگہ لی ہے تجارت کی غرض سے، میرا ہر مہینہ وہاں ہفتہ دس دن کے لئے جانا ہوتا ہے، وہاں مجھے قصر نماز پڑھنی ہوگی یا مکمّل؟

    جواب نمبر: 39706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 480-455/N=8/1433 جب آپ نے کلکتہ میں جگہ بغرض تجارت وکاروبار لی ہے اور وہاں آپ کا مستقل رہائش کا ارادہ نہیں ہے تو وہ آپ کا وطن اصلی نہ ہوگا، آپ جب بھی کلکتہ جائیں گے، وہاں مسافر ہی رہیں گے اور چار رکعت والی نمازوں میں قصر کریں گے، بشرطیکہ وہاں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ ہو، قال في الدر (مع الرد کتاب الصلاة باب المسافر: ۲/۶۰۶، ط: زکریا دیوبند) فیقصر إن نوی الإقامة في أقل منہ أي: في نصف شہر إھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند