• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62267

    عنوان: میں کوشش کرتاہوں کہ جلدی نیند لگے اور صبح کی نماز پڑھوں تو براہ کرم، کوئی وظیفہ ہو تو بتائیں مجھے فجر کی نماز پڑھنی ہے میں اللہ سے بہت دور ہوگیا ہوں ۔

    سوال: میں کوشش کرتاہوں کہ جلدی نیند لگے اور صبح کی نماز پڑھوں تو براہ کرم، کوئی وظیفہ ہو تو بتائیں مجھے فجر کی نماز پڑھنی ہے میں اللہ سے بہت دور ہوگیا ہوں ۔

    جواب نمبر: 62267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 66-61/Sn=2/1437-U آپ عشاء کی نماز پڑھ کے جلدی سونے کی کوشش کریں، اور سوتے وقت درج ذیل آیت کریمہ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ نمازِ فجر سے پہلے آنکھ کھل جائے گی: وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَأَمْنًا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ مُصَلًّی وَعَہِدْنَا إِلَی إِبْرَاہِیمَ وَإِسْمَاعِیلَ أَنْ طَہِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّائِفِینَ وَالْعَاکِفِینَ وَالرُّکَّعِ السُّجُودِ (اعمالِ قرآنی، ص: ۱۲، ط: دارالکتاب) اور ساتھ ساتھ ”الارم“ بھی لگالیا کریں، اور آنکھ کھلنے پر ہمت کرکے اٹھ جائیں، ہمت کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند