• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155704

    عنوان: كيا نماز میں سورة فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے ؟

    سوال: کیا نماز میں ثناء کے بعد تعوذ اور تسمیہ (اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم، بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنا ضروری ہے ؟ میں نے جمعہ کی نماز میں امام صاحب کو سیدھا سورة فاتحہ پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ۔

    جواب نمبر: 155704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:115-50/sn=2/1439

    ”ثنا“ پڑھنے کے بعد تعوذ اور تسمیہ پڑھنا امام اور منفرد کے لیے مسنون ہے (واجب نہیں) اگر کوئی شخص تعوذ یا تسمیہ پڑھے بغیر سورہٴ فاتحہ شروع کردے تو نماز تو بہرحال ادا ہوجائے گی؛ لیکن ترکِ سنت کی وجہ سے کراہت آئے گی۔

    ------------------------

    نوٹ: تعوذ اور تسمیہ سراً پڑھا جاتا ہے۔ امام صاحب نے نہیں پڑھا آپ کو کیسے معلوم ہوا۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند