• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 55512

    عنوان: ہمارے کالج کی چھت پر طلبہ نماز ادا کرتے ہیں ، چھت پر لوگ جوتے لے کرچلتے ہیں اور اس کی صفائی کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا، کالج میں چھت کے علاوہ نماز ادا کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    سوال: ہمارے کالج کی چھت پر طلبہ نماز ادا کرتے ہیں ، چھت پر لوگ جوتے لے کرچلتے ہیں اور اس کی صفائی کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا، کالج میں چھت کے علاوہ نماز ادا کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ (۱) سوال یہ ہے کہ کیا ہم وہاں نماز ادا کرسکتے ہیں؟ (۲) کیا اس جگہ نماز ادا کرنا درست ہے جو گذرگاہ (لوگوں کے چلنے کی جگہ) ہو اور جہاں لوگ جوتے لے کر گذرتے ہوں؟

    جواب نمبر: 55512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1720-1447/B=11/1435-U اگر پڑوسیوں کی بے پردگی نہ ہوتی ہو تو کالج کی چھت پر نماز پڑھ سکتے ہیں، نماز پڑھتے وقت چٹائی بچھالیں یا چادر بچھالیں اس چھت پر جوتے پہن کر چلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ صفائی ضرور کرتے رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند