• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153338

    عنوان: مسجد میں ایک طرف ہو کر تحیة المسجد پڑھے یا بیان سننے کے لیے بیٹھ جائے؟

    سوال: کیا اگر کسی مسجد میں بیان یا کوئی تقریر ہو رہی ہو اور اس مسجد میں کوئی آجاوے تو کیا وہ اس مسجد میں ایک طرف ہو کر تحیة المسجد پڑھے یا بیان سننے کے لیے بیٹھ جائے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1094-906/D=11/1438

    جس عمل کے کرنے میں زیادہ رغبت اور نشاط ہو وہ کرلے اگر یکسوئی سے نماز ادا کرسکتا ہو اور اس طرف رغبت بھی ہورہی ہو تو نمازا ادا کرلے، بشرطیکہ بیان کی آواز وغیرہ سے خلل وتشویش نہ ہواور نہ ہی بیان میں شریک لوگوں کی توجہ ادھر ہونے کا ڈر ہو، ورنہ پھر بیان میں شریک ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند