• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39237

    عنوان: نفل پڑھنے والے كے پیچھے فرض نماز كی اقتداء؟

    سوال: کیا کسی نفل نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں مقتدی فرض نماز ادا کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 39237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1172-981/B=6/1433 احناف کے یہاں ایسا کرنا جائز نہیں، اگر نفل پڑھنے والے کے پیچھے فرض نماز پڑھنے والے نے اقتداء کی تو اس کی نماز فرض ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند