• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602558

    عنوان:

    امام کے ساتھ قنوت پڑھنے کے بعد مسبوق کا اپنی آخری رکعت میں دوبارہ قنوت پڑھنا

    سوال:

    ایک بندہ رمضان میں امام کے ساتھ وتر کی تیسری رکعت میں شامل ہوا، اور امام کے ساتھ قنوت پڑھ لی۔ جب اپنی نماز پوری کرنے لگا تو تیسری (آخری) رکعت میں انہوں نے عمداً یا سہواً دوبارہ قنوت پڑھ لی۔ ایسی صورت میں نماز کیا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 602558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 570-904/B=01/1443

     مسبوق نے جب وتر کی تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شرکت کی تو اس کی دعاء قنوت ادا ہوگئی۔ اب اسے دوبارہ دعاء قنوت پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ دعاء قنوت میں تکرار ثابت نہیں۔ اگر کسی نے سہواً پڑھ لی تو اس کے ذمہ سجدہٴ سہو واجب ہوگا۔ اگر سجدہٴ سہو نہیں کرے گا تو نماز ناقص ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند