• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69035

    عنوان: سورہ فاتحہ کا آخری دو رکعت میں امام صاحب کے پیچھے پڑھنا ؟

    سوال: فرض نماز میں امام صاحب جب قرات کر رہے ہوں تو سورہ فاتحہ نہیں پڑھنی چاہیے ،لیکن جب آخری دو رکعت میں جب امام صاحب اونچی آواز میں قرات نہیں کر رہے ہوتے اس وقت سورہ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں اور ظہر اور عصر کی نماز میں بھی یہی؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 69035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1276-1282/=11/1437 حضرات احناف کے نزدیک مقتدی امام کے پیچھے جہری یا سری کسی بھی نماز کی کسی بھی رکعت میں قراء ت نہیں کرسکتا، اس کے لیے امام کے پیچھے مطلقاً قراء ت ممنوع ہے، والموٴتم لا یقرأ مطلقاً…فإن قرأ کرہ تحریماً …بل یستمع إذا جھر وینصت إذا أسرالخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل فی القراء ة ۲: ۲۶۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند