• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64661

    عنوان: وتر کی درمیانی تکبیر سنت ہے یا واجب؟

    سوال: وتر نماز کی درمیانی تکبیر سنت ہے یا واجب اور دعا ئے قنوت کا پڑہنا بہی لازمی ہے ؟

    جواب نمبر: 64661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 720-764/L=7/1437 (۱) وتر نماز کی درمیانی تکبیر صحیح قول کے مطابق سنت ہے واجب نہیں، ویکبر أي وجوبًا وفیہ قولان کما مر في ا لواجبات، وقدمنا ہناک عن البحر ینبغي ترجیح عدم وجوبہ․ (شامی: ۲/ ۴۴۲)۔ (۲) وتر کی نماز کی تیسری رکعت میں قومہ میں تکبیر کے بعد دعا پڑھنا واجب ہے، البتہ اس میں کسی خاص دعا کا پڑھنا واجب نہیں، مشہور دعائے قنوت کا پڑھنا مسنون ہے وقنت فیہ ویسن الدعاء المشہور (درمختار) وفي الشامی: قدمنا في بحث الواجبات التصریح بذلک عن النہر، وذکر في البحر عن الکرخی: أن القنوت لیس فیہ دعاء موقت، لأنہ روی عن الصحابة أدعیة مختلفة․ (شامي: ۲/ ۴۴۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند