• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66822

    عنوان: اگر نماز کی کسی رکعت میں ایک سجدہ بھول کر چھوٹ گیا تو کیا نماز دہرانی پڑے گی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان دیں مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں ظہر کی نماز میں امام صاحب چوتھی رکعت میں پہلا سجدہ کرنے کے بعد بیٹھ گئے اور دوسرا سجدہ بھول گئے ۔مقتدیوں نے اللہ اکبر کہہ کر لقمہ دیا تو امام صاحب بجائے دوسرے سجدے میں جانے کے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہو گئے ۔مقتدیوں نے پھر اللہ اکبر کہہ کر لقمہ دیا تو امام صاحب قعدہ اخیرہ میں بیٹھ گئے ۔اس کے بعد امام صاحب نے سجدہ سہو کیا کر کے سلام پھیر دیا تو کیا یہ نماز ہوگئی یا نہیں ۔یہ ملحوظ رہے کہ چوتھی رکعت میں ایک ہی سجدہ ادا ہوا ہے لیکن سجدہ سہو کر لیا ہے ؟ عزیز سہسولہ ہریانہ

    جواب نمبر: 66822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1095-1175/L=11/1437 نماز کی ہر رکعت میں دونوں سجدے فرض ہیں؛ اس لیے اگر امام نے چوتھی رکعت میں صرف ایک ہی سجدہ کیا ہے تو نماز نہیں ہوئی اس کا اعادہ لازم ہے۔ قال فی الہندیة: ومنہا السجود السجود الثانی فرض کالأول باجماع الأمة کذا فی الزاہدی ۔ (الہندیہ: ۱/۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند