• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3823

    عنوان:

    میں سرکاری ملازم ہوں، اور تین بجے تک میری ڈیوٹی ہے ۔ میں گھرپر ہی ظہر کی نماز پڑھ لیتاہوں چونکہ میں ایسی جگہ پر ہوں جہاں چار پانچ کلو میٹر تک کوئی مسجد نہیں ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ (۱) کیا میں گھر پر ظہر کی نماز پڑھ سکتاہوں؟ یہ نماز قابل قبول ہوگی؟(۲) کیا دوسری نماز یں بھی گھر پر پڑھ سکتاہوں جبکہ آس پاس کوئی مسجد نہیں ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 485/ د= 440/ د

    اگر آپ کے آفس میں دو ایک اور مسلمان ملازم ہوں تو آپ ان کے ساتھ مل کر آفس ہی میں جماعت کرلیا کریں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو آپ تنہا ہی گھر پر یا آفس میں نماز پڑھ لیں، البتہ اس بات کی فکر رکھیں کہ نماز قضا نہ ہونے پائے۔ ان شاء اللہ یہ نماز قبول ہوجائے گی۔ 4-5 کلومیٹر یقینا اچھی خاصی مسافت ہے لیکن آج کے دور میں جب کہ تیز رفتار سواریوں کی سہولیات اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہیں، اس سہولت کے مہیا ہونے کی صورت میں 4-5 کلومیٹر کی مسافت کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ لہٰذا جب آپ کے پاس وقت میں گنجائش ہو اور سواری فراہم ہو مسجد پہنچنے کی کوشش کرلیا کریں، بصورتِ دیگر عذر کی بنا پر گھر پر بھی پڑھ سکتے ہیں، لیکن اس میں بھی کوشش کریں کہ پاس پڑوس میں دو ایک مسلمان ہوں تو ان کو اپنے نماز کا ساتھی بنالیں اوران کے ساتھ مل کر جماعت سے نماز پڑھ لیا کریں کیونکہ جماعت کی نماز تنہا کی نماز سے 27 گنا زیادہ ثواب رکھتی ہے، اگر تھوڑی کوشش سے اتنا بڑا ثواب آپ کو حاصل ہوجائے تو بڑے فائدے کی چیز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند