عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 145302
جواب نمبر: 145302
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 004-024/B=2/1438
دل میں ارادہ کرنے کا نام نیت ہے نیت کے الفاظ زبان سے دہرانا ضروری نہیں ہے، امام اپنے دل میں سوچ لے کہ میں امام ہوں بس اتنا ہی کافی ہے۔ مقتدی نماز کی نیت کرکے دل میں یہ سوچ لیں کہ میں اس امام کی اقتداء کر رہا ہوں زبان سے امام نیت اس طرح کرے نویت أن أصلی صلاة الفجر رکعتین فرضاً للہ تعالیٰ وانا إمامٌ۔ اور مقتدی اس طرح زبان سے کہے نویت أن أصلی صلاة الفجر رکعتین فرضاً للہ تعالیٰ واقتدیت بہذا الإمام ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند