عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 179737
(۱)کیا شوہر اور بیوی دونوں برابر برابر کھڑے ہو کر اپنی اپنی نماز پڑھ سکتے ہیں یا دونوں کو فاصلے سے کھڑے ہو نا پڑے گا؟ خواہ وہ گھر میں ہوں یا مسجد میں؟
(۲) کیا چیل کوے منافقین میں شمار ہوتے ہیں؟ اور اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟
جواب نمبر: 17973720-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:29-24/sd=1/1442
(۱) شوہر اور بیوی کا برابر برابر کھڑے ہوکر اپنی اپنی نماز پڑھنا مکروہ ہے، تاہم نماز ہوجائے گی، فاسد نہیں ہوگی۔ قال الحصکفی: المحاذاة المصلیة لمصل لیس فی صلاحتہا مکروہة لا مفسد․ قال ابن عابدین: (قولہ لیس فی صلاتہا) بأن صلیا منفردین۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۵۷۴/ ۱، دار الفکر، بیروت)
(۲) یہ بے اصل بات ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جب میں پندرہ سال میں بالغ ہوا تومیں دین کی کم علمی کی وجہ سے جب احتلام یا مشت زنی کرتا تو میں غسل نہیں کرتاتھا، کیوں کہ میں غسل کرنے کے بارے میں نہیں جانتا تھا اور اٹھارہ انیس سال میں غسل کرنا شروع کیا ۔ تو کیا ان تین سالوں کی نماز اور روزہ ہوگا یا نہیں؟
2967 مناظرالتحیات میں بلا قصد ’’السام علیك‘‘ نكل جانا
2756 مناظرمیں
قعدہ میں بیٹھ نہیں سکتا اس لیے کرسی پر نماز پڑھتا ہوں قیام اور رکوع کے ساتھ جو
کھڑے ہوکر کرتا ہوں صرف سجدہ کے لیے کرسی پر بیٹھتا ہوں۔ تو میراس طرح نماز پڑھنا
صحیح ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو صحیح طریقہ میرے لیے کیا ہوگا؟
فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہٴ فاتحہ كے بعد سورت پڑھ لی تو كیا حكم ہے؟
3396 مناظرمیں
مکروہ کا معنی جاننا چاہتاہوں؟ مکروہات نماز کیا ہیں؟ مکروہات کا نماز میں کیا اثر
ہوتا ہے؟
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے طریقوں سے فرض اور سنت نمازیں پڑھی ہیں اور پڑھائی ہیں؟ اس کے علاوہ کیا اہل حدیث جو کہ نیا فرقہ وجود میں آیا ہے ان کی نمازوں کا طریقہ صحیح ہے یا غلط؟ تفصیل سے بتائیں۔
6032 مناظرمفتی صاحب مجھے آپ سے پوچھنا ہے کہ اگر نماز میں امام کا وضو ٹوٹ جائے جب کہ وہ جماعت پڑھا رہا ہو تو وہ موٴذن کو آگے کردے اور موٴذن قرأت وہیں سے کرے جہاں سے امام نے چھوڑی ہو․․․․․ کیا یہ مسئلہ صحیح اور فقہ حنفی کے مطابق ہے؟ اور اگر امام کا وضو اس جگہ ٹوٹا کہ امام وہ سورت پڑھ رہا تھا جوموٴذن کو نہیں آتی تھی تو اب موٴذن کیا کرے؟ اس کے بعد والی جو سورتیں ہیں اس میں سے کوئی پڑھ دے تو کیا صحیح ہوگا؟
2792 مناظرکیا نماز میں درود کے بعد دعا کے لیے سید الاستغفار کو پڑھا جاسکتاہے؟ (۲)نماز کی ایک رکعت میں صرف ایک بڑی آیت پڑھی جاسکتی ہے جیسے سورہ زمر کی آیت نمبر53، سورہ آل عمران کی آیت نمبر 26یا 27؟ (۳)کیا سورہ یسین کی پہلی آیت یسین مکمل آیت ہے؟
3976 مناظر