• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 54295

    عنوان: وتر کی نماز اس طرح پڑھے کہ دوسری رکعت میں قعدہ نہ کرے تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے اور یا حنفی مقتدی کی نماز ایسے امام کے پیچھے درست ہے؟ دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

    سوال: وتر کی نماز اس طرح پڑھے کہ دوسری رکعت میں قعدہ نہ کرے تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے اور یا حنفی مقتدی کی نماز ایسے امام کے پیچھے درست ہے؟ دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 54295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1178-1178/M=9/1435-U وتر کی دوسری رکعت میں قعدہ واجب ہے، اس کا ترک صحیح نہیں، جو امام وتر کی دوسری رکعت میں قعدہ نہ کرے ایسے امام کے پیچھے حنفی مقتدی وتر نہ پڑھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند