• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 8253

    عنوان:

    اگر میں رات کوسوئے بغیر نماز تہجد ادا کروں تو کیا مجھے قیام اللیل کا ثواب ملے گا؟ اوراگر میں سونے کے بعد عشاء کی نماز کے ساتھ تہجد پڑھوں تو مجھے کیا ثواب ملے گا مثلاً میں رات کو بغیر عشاء کی نماز پڑھے سو گیا اورتہجد کے وقت اٹھا اور پہلے عشاء کی نماز پڑھی اور اس کے بعد تہجد ادا کیا تو مجھے اللہ سبحانہ تعالی کی طرف سے کیا ثواب ملے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2121/ب= 382/تب

    عشاء کی نماز آپ نے غیر معمولی تاخیر سے پڑھی یہ مکروہ تنزیہی فعل ہوا، عشاء کی نماز باجماعت پڑھنا ضروری ہے، ورنہ ترک جماعت کا گناہ ملے گا۔ لیکن تہجد کا ثواب آپ کو پورا ملے گا، تہجد کے لیے اٹھنے میں آدمی جس قدر مشقت اٹھائے گا اتنا ہی ثواب زیادہ ملتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند