• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21698

    عنوان:

    نمازکے دوران پینٹ یا پاجامہ نیچے سے موڑنا کیسا ہے؟

    سوال:

    نمازکے دوران پینٹ یا پاجامہ نیچے سے موڑنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 21698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 660=513-5/1431

     

    نماز کے دوران سے مراد اگر نماز پڑھتے پڑھتے پینٹ یا پاجامہ نیچے سے موڑنا ہے تو اس سے نماز فاسد ہوجائے گی کما في رد المحتار قال: ہذا لو شمرہا خارج الصلاة ثم شرع فیہا کذلک أما لو شمر وہو فیہا تفسد لأنہ عمل کثیر (شامي کتاب الصلاة باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا: ۲/۴۰۶، زکریا) البتہ اگر دورانِ نماز سے مراد پہلے سے موڑکر پھر نماز اسی حالت میں پڑھنا مراد ہے تب تو حدیث کے مفہوم کے عین مطابق ہے اور حدیث میں پاجامہ یا لنگی وغیرہ کو ٹخنوں سے اوپر رکھنے صراحةً حکم ہے اس کے خلاف پر وعید وارد ہے: کما في الحدیث ما أسفل من الکعبین من الإزار في النار․ رواہ البخاري بحوالہٴ مشکاة: ۲/۳۷۳) بلکہ نماز کے علاوہ عام حالات میں بھی پائجامہ پینٹ کو ٹخنے سے اوپر رکھنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند