• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46904

    عنوان: دو ركعت امام كے ساتھ چھوٹ گئی‏، اب كس طرح پوری كریں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر فرض نماز کی جماعت ہورہی ہو اور میری دورکعت چھوٹ جائے اور تین رکعت میں جماعت شامل ہو جاؤ ں تو کیا مجھے سورة فاتحہ کے بعد سورة بھی پڑھنا ہوگی یا صرف سورة فاتحہ پڑھنا ہوگی؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 46904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1155-1146/M=10/1434 صورت مسئولہ میں جب آپ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی فوت شدہ دو رکعت پوری کرنے کے لیے کھڑے ہوں گے توپہلی اور دوسری دونوں میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہ بھی ملائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند