• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21345

    عنوان:

    کیا نماز عشاء میں وتر کے بعد دو رکعات نفل کو عادت بنانا صحیح ہے؟ جب کہ رات کی آخری نماز وتر ہے (بخاری)۔

    سوال:

    کیا نماز عشاء میں وتر کے بعد دو رکعات نفل کو عادت بنانا صحیح ہے؟ جب کہ رات کی آخری نماز وتر ہے (بخاری)۔

    جواب نمبر: 21345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 549=549-4/1431

     

    جی ہاں، وتر کے بعد دورکعت نفل پڑھنے کی عادت بنانا صحیح ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ معمول ثابت ہے، اپنی نماز کا آخر وتر کو بناوٴ والی روایت کا مطلب یہ ہے کہ وتر کو رات کے اخیر حصے میں پڑھا کرو، کیوں کہ وہ فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے اور دعا کی قبولیت بھی ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند