• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601447

    عنوان:

    مقتدی كے اشارے سے اگر امام مصلے پر چلاجائے تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    ایک امام اور ایک مقتدی دونوں محراب سے باہر پہلی صف میں باجماعت نماز ادا کر رہے تھے اتنے میں دوسرا شخص آتا ہے اور امام صاحب کو اشارا دیکر محراب میں جانے کو کہتا ہے حالانکہ مسجد پیچھے پوری خالی رہتی ہے تو کیا ایسی صورت میں امام صاحب کو محراب میں جانا چاہئے یا نہیں ؟اور اگر چلے گئے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:352-400/L=6/1442

     صورتِ مسئولہ میں اگر امام صاحب اس آنے والے شخص کے اشارہ کرنے سے نماز کی حالت میں محراب میں چلے جاتے ہیں،تو امام صاحب اور ان کی اقتداء میں نماز پڑھنے والوں کی نماز نہیں ہوگی؛البتہ اگر امام صاحب کچھ توقف کرنے کے بعد پھر اپنی رائے سے آگے بڑھتے ہیں تو اس صورت میں نماز فاسدنہ ہوگی ۔

    وفی القنیة: قیل لمصل منفرد تقدم بأمرہ أو دخل رجل فرجة الصف فتقدم المصلی حتی وسع المکان علیہ فسدت صلاتہ، وینبغی أن یمکث ساعة ثم یتقدم برأی نفسہ، وعللہ فی شرح القدوری بأنہ امتثال لغیر أمر اللہ تعالی․ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 571)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند