• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37288

    عنوان: کیا ہم امامت کرسکتے ہیں؟

    سوال: اگر نماز کے وقت مسجد میں کوئی امام موجود نہ ہوں تو کیا کیا جائے ؟ اگر کوئی دوسرا جان پہچان کا نہ ہو توکیاہم امامت کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 37288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 481=481-3/1433 امام کے لیے جان پہچان کا ہونا ضروری نہیں، موجودین میں جو سب سے افضل، اور باشرع ہو اس کو امامت کے لیے مقدم کرنا چاہیے، اور اگر آپ خود باشرع اور مسائلِ نماز سے واقف ہیں تو امامت کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند