• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53669

    عنوان: پہلی ركعت میں سورہٴ ناس پڑھنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر چار رکعات والی نفل یا سنت نماز میں بھولے سے پہلی رکعت میں ہی سورة ناس پڑھ دی تو باقی کی تین رکعت میں کیا پڑھیں گے ؟ دوسری سورة پڑھیں گے یا سورة ناس ہی پڑھیں گے اور کیا ایسی صورت میں سجدہ سہو کی ضرورت ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 53669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1394-1130/B=9/1435-U اگر وہ حافظ قرآن ہے ا ور قرآن پہلی رکعت میں ختم کیا ہے تو بعد والی رکعت میں سورہٴ بقرہ وغیرہ آیات پڑھ سکتا ہے۔ اور اگر قرآن ختم نہیں کیا ہے تو اسی سورہٴ ناس کو مکرر سہ کرر پڑھ لے۔ ایسی صورت میں سجدہٴ سہو کی کوئی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند