• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57995

    عنوان: کیا فرماتے ھیں علماء دین شارع دین متین ایک امام ہیں جو عملیات بھی کرتے ہیں کرایہ کی دکان بھی کر لیاہے نماز میں سکون اور اطمینان نہیں رہتا۔ سہو بھی ہوتارہتاہے قرات بھی کافی مختصر رکوع اور سجدہ بھی بھت مختصر اور عملیات عام طور سے جھوٹے اور دھوکے کے ساتھ ھی ھوتاہے ۔ براہٴ کرم اسے امام کے پیچھے نماز درست ہے ۔ اسے کو امام بنانا کہاں تک درست ہے ۔ از روئے شرع جواب با صواب سے نوازیں۔(براہٴ کرم مدرسہ کے لٹرپاڑ اور نام کے سات فتوا بھجے )

    سوال: کیا فرماتے ھیں علماء دین شارع دین متین ایک امام ہیں جو عملیات بھی کرتے ہیں کرایہ کی دکان بھی کر لیاہے نماز میں سکون اور اطمینان نہیں رہتا۔ سہو بھی ہوتارہتاہے قرات بھی کافی مختصر رکوع اور سجدہ بھی بھت مختصر اور عملیات عام طور سے جھوٹے اور دھوکے کے ساتھ ھی ھوتاہے ۔ براہٴ کرم اسے امام کے پیچھے نماز درست ہے ۔ اسے کو امام بنانا کہاں تک درست ہے ۔ ازروکے شرع جواب با صواب سے نوازیں۔( براہٴ کرم مدرسہ کے لٹرپاڑ اور نام کے سات فتوا بھجے )

    جواب نمبر: 57995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 631-625/L=5/1436-U امام کے تعلق سے جو باتیں مذکور ہیں وہ مبہم اور غیرواضح ہیں آپ انتظامیہ سے درخواست کریں کہ وہ امام مذکور کے تعلق سے باتوں کی تحقیق کرکے پھر استفتاء ارسال کرے اس کے بعد ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند