• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159921

    عنوان: اگر ظہر میں دو ركعت چھوٹ جائیں تو بقیہ نماز كس طرح پڑھی جائے؟

    سوال: اگر نماز ظہر میں امام کے پیچھے دو رکعات چھوٹ جائے اور دو رکعات مل جائے تو جو چھوٹی ہوئی ہے اس کو پوری کیسے کرے؟

    جواب نمبر: 159921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:778-565/sn=7/1439

    صورت مسئولہ میں امام کے سلام پھیرنے پر کھڑے ہوکر دو رکعت ایسے ہی پڑھے گا جیسے فجر کی دو رکعت سنت پڑھتا ہے یعنی کھڑے ہوکر اولاً ثنا پڑھے گا پھر سورہٴ فاتحہ اور کوئی سوت پڑھ کر رکوع سجدہ کرے گا، اس کے بعد دوبارہ کھڑے ہوکر سورہٴ فاتحہ اور سوت پڑھ کر دوسری رکعت پڑھ کر قعدہ کرکے سلام پھیرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند