• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33820

    عنوان: نماز میں آواز تیز هونے كا حكم

    سوال: کئی سالوں سے میں نماز میں سرگوشی کر انداز میں پڑھتاہوں اور کبھی توجہ کے لیے آنکھیں بند کردیتاہوں ۔ حال ہی میں ایک بھائی نے کہا کہ تمہارے نماز پڑھنے کے انداز سے تمہارے بغل میں نماز پڑھ رہے بھائی کو پریشانی ہوتی ہے۔ براہ کرم، مذکوہ بالا طریقے سے نماز پڑھنے کے سلسلے میں مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 33820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1529=1250-10/1432 آپ قراء ة کرنے میں آواز اور ہلکی فرمادیں تاکہ سرگوشی کی شکل پیدا نہ ہو ، اس سے برابر میں نماز پڑھنے والوں کو تشویش ہوگی۔ اگر خشوع وخضوع پیدا ہونے کے لیے آنکھ بند کرلیتے ہیں تو اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند