• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57211

    عنوان: ایک شخص جماعت سے عصر کی نماز پڑھ رہا تھا چوتھی رکعت میں اس کاریاح خارج ہوگیا اور وضو ٹوٹ گیا وہ خاموشی سے جماعت سے باہر نکلا اور وضو کرکے واپس لوٹا اتنے میں امام صاحب سلام پھیر چکے تھے، اس نے تنہا اپنی چوتھی رکعت پوری کری اور سلام پھیر دیا ۔ ایسی صورت میں اس کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟ اس کو پھر سے اپنی پوری چار رکعت نماز پڑھنی ہوگی؟

    سوال: ایک شخص جماعت سے عصر کی نماز پڑھ رہا تھا چوتھی رکعت میں اس کاریاح خارج ہوگیا اور وضو ٹوٹ گیا وہ خاموشی سے جماعت سے باہر نکلا اور وضو کرکے واپس لوٹا اتنے میں امام صاحب سلام پھیر چکے تھے، اس نے تنہا اپنی چوتھی رکعت پوری کری اور سلام پھیر دیا ۔ ایسی صورت میں اس کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟ اس کو پھر سے اپنی پوری چار رکعت نماز پڑھنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 57211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 249-000/N=3/1436-U صورت مسئولہ میں شخص مذکور نے اگر وضو ٹوٹنے کے بعد اسی جگہ یا وضو کے لیے آتے جاتے راستہ میں چلتے ہوئے کوئی رکن ادا نہیں کیا، نیز کوئی منافی صلاة کام یا کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کے بغیر چارہ تھا تو یہ بنا کی صورت ہے اور نماز ہوگئی، اب دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں کذا فی الدر والرد (کتاب الصلاة، باب الاستخلاف ۲:۳۵۱، ۳۵۲ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند