• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36978

    عنوان: کسی بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ کہ کیا کسی بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب ارشاد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 352=286-3/1433 فقہائے کرام نے اہل بدعت کے پیچھے نماز پڑھنے کو مکروہ تحریمی لکھا ہے، یعنی نماز ہوجائے گی۔ جماعت کی فضیلت بھی حاصل ہوجائے گی، لیکن مکروہ تحریمی ہوگی یعنی ثواب کے لحاظ سے ناقص ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند