• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69469

    عنوان: نماز كے تمام اركان كے لیے حدیث سے دلیل؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ نماز کے سارے ارکان جیسے ہاتھ باندھنا وغیرہ ہر ایک کی دلیل چاہئے ، کیونکہ ہمارے یہاں نئے نئے غیرمقلد ہو چکے ہیں وہ بڑا پریشان کررہے ہیں، یا مجھے ایسی کتاب کے بارے میں بتائیں جس میں پوری دلیل کے ساتھ نماز کے مسائل ہوں جس سے ہم اُن کا جواب دے سکیں۔

    جواب نمبر: 69469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1306-1292/H=12/1437 ”دلیل نماز بہ جواب حدیث نماز“ (موٴلفہ حضرت مولانا مفتی شعیب اللہ خاں صاحب مدظلہ مفتاحی) مطبوعہ فیصل پبلیکیشنز دیوبند میں تفصیل کے ساتھ دلائل مذکور ہیں غیر مقلدین کس کس طرح مغالطہ دیتے اور خیانت کرتے ہیں اس کو بھی کتاب (دلیل نماز) میں عمدہ انداز پر بیان کیا گیا ہے اردو بھی عام فہم ہے دیوبند کے کتب خانوں میں قیمتاً دستیاب ہے اس کو حاصل کرکے اطمینان سے مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند