• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 26676

    عنوان: ہم نے مسجد کے لئے ایک پروپرٹی خرید ی ہے ، ہمارے علاقے(اسٹے فورڈ) میں قبلہ کی سمت 250/ ڈگری ہے، عمارت اس طرح سے ہے کہ قبلہ کی سمت 235/ ڈگری ہوتی ہے، کیا اس سمت نمازہوجائے گی؟ہمارے کچھ احباب نماز پڑھنے سے انکار کررہے ہیں کہ بالکل 250/ ڈگری سمت نہیں ہوتی۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں چوکہ اس کافی تشویش ہورہی ہے۔ 

    سوال: ہم نے مسجد کے لئے ایک پروپرٹی خرید ی ہے ، ہمارے علاقے(اسٹے فورڈ) میں قبلہ کی سمت 250/ ڈگری ہے، عمارت اس طرح سے ہے کہ قبلہ کی سمت 235/ ڈگری ہوتی ہے، کیا اس سمت نمازہوجائے گی؟ہمارے کچھ احباب نماز پڑھنے سے انکار کررہے ہیں کہ بالکل 250/ ڈگری سمت نہیں ہوتی۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں چوکہ اس کافی تشویش ہورہی ہے۔ 

    جواب نمبر: 26676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1685=1211-11/1431

    اگر مسجد کے قبلہ کا رخ قبلہ سے معمولی منحرف ہو یعنی ۴۵ ڈگری سے کم منحرف ہو تو اس مسجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند