• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 38901

    عنوان: معذور کی نماز

    سوال: آج کل مسجدوں میں ایسی کرسی ہوتی ہے جس پر معذور افراد نماز پڑھتے ہیں، ان کرسیوں میں سجدے کے لیے لکڑی کا تختہ ہوتا ہے ، کیا ان تختوں پر سجدہ کرنا صحیح ہے ، یا اشارے سے سجدہ کرنا ضروری ہے۔

    جواب نمبر: 38901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1005-830/B=6/1433 جو لوگ کھڑے ہونے پر قدرت نہیں رکھتے اور زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی قدرت بھی نہیں رکھتے ایسے مجبور کے لیے کرسی استعمال کرنے کی اجازت ہے اور کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں لکڑی کے تختہ پر سجدہ کرنا جائز نہیں، اسے رکوع اور سجدہ دونوں اشارہ سے کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند