• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150066

    عنوان: نماز میں دوسروں کی حرکتوں کی طرف توجہ رہنا؟

    سوال: میں جب بھی نماز پڑھتا ہوں تو میرا خیال دوسروں کی نماز کی طرف زیادہ رہتا ہے اُن ٹخنوں کی طرف اُن کے رفع یدین کی طرف اُن کے انگلی اٹھانے کی طرف،اور میں اپنی نماز کے بارے سوچ میں پڑ جاتا ہوں۔اور اپنی نماز صحیح ہے یا نہیں سوچ میں لگ جاتا ہوں۔

    جواب نمبر: 150066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 646-595/N=6/1438

    آپ نماز میں خشوع وخضوع اور استحضار قلب کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اس کے لیے کسی متبع شریعت وسنت اجازت یافتہ شیخ کامل سے اصلاحی تعلق بہت مفید اور موٴثر ہے۔ اور جب تک کوئی شیخ کامل نہ ملے، فضائل نماز میں خشوع وخضوع کے باب سے روزانہ تھوڑا تھوڑا مطالعہ کیا کریں، إن شاء اللہ آپ کی نماز بہتر ہوجائے گی اور موجودہ پریشانی ختم ہوجائے گی۔ اللہ تعالی آپ کی مدد فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند