• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153656

    عنوان: حنفی مسلک کے لوگ حرم میں رمضان میں وتر کی نماز کس طرح پڑھیں گے؟

    سوال: مفتی سعید الرحمن ممبئی والے نے بتایا کہ مفتیوں کی جماعت نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ حرم کے امام کے پیچھے نماز پڑھے مگر دوسری رکعات کے بعد سلام نہ پھیرے اور جب امام تیسری رکعات کے لیے کھڑا ہو تو کھڑے ہو جائیں، اس طرح حنفی مسلک کے لوگ وتر پڑھیں۔

    جواب نمبر: 153656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1305-1355/B=12/1438

    مفتی سعید الرحمن صاحب کا بتایا ہوا فتوی مفتی بہ قول نہیں ہے یہ تو اختلاف کے ہنگامہ سے بچنے کی ایک صورت ہے۔ احناف کے یہاں تین رکعت ایک سلام سے وتر پڑھنا واجب ہے، یہ جب ہی ہوگا کہ امام دو رکعت پر سلام نہ پھیرے اس لیے بہتر یہ ہے کہ حنفی لوگ اپنی وتر علیحدہ پڑھیں یا سحری کے وقت اٹھیں تو اس وقت پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند