• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60274

    عنوان: اگر میں تہجد کے وقت اپنی عمری قضا ادا کروں تو یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ کوئی دوسرا آسان طریقہ بتائیں ۔ میری عمر 21سال ہے، میں کیسے ادا کروں؟ایک دن کئی قضا نماز ادا ہوسکتی ہے؟

    سوال: اگر میں تہجد کے وقت اپنی عمری قضا ادا کروں تو یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ کوئی دوسرا آسان طریقہ بتائیں ۔ میری عمر 21سال ہے، میں کیسے ادا کروں؟ایک دن کئی قضا نماز ادا ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 60274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 986-792/D=10/1436-U تہجد کے وقت بھی قضا عمری پڑھ سکتے ہیں، ایک دن میں قضا کی کئی نمازیں بھی پڑھ سکتے ہیں اگر ہرنماز کے ساتھ اس وقت کی ایک قضا بھی پڑھ لیں تو حساب کرنا بھی آسان ہوگا اور بسہولت ادائیگی بھی ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند