• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170575

    عنوان: مسجد میں رہتے ہوئے اذان کا جواب كس طرح دیا جائے؟

    سوال: جب مسجد میں ہو اور نماز کے لیے اذان ہو تو اس اذان کا جواب دے یا نہیں اگر دے تو حی علی الصلوة وحی علی الفلاح کے وقت کیا کہے؟

    جواب نمبر: 170575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 958-803/B=10/1440

    مسجد میں رہتے ہوئے بھی اذان کا جواب ان ہی کلمات کے ساتھ دیا جائے گا جو احادیث میں منقول ہیں۔ یعنی حی علی الصلوة کے وقت لاحول ولا قوة إلا باللہ اور حي علی الفلاح کے وقت لاحول ولا قوة إلا باللہ اور بقیہ کلمات میں وہی کلمات اذان دہرائے جائیں گے۔ اور فجر کی اذان میں الصلاة خیرٌ من النوم کے وقت صَدَقْتَ وَ بَرَرْتَ کہا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند