عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 38925
جواب نمبر: 38925
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1012-837/B=6/1433 نماز پڑھنے کی حالت میں مچھر مارنا مکروہ ہے، اگر ماردیا اور مچھر کا خون جسم پر پھیل گیا تو اس سے وضو بھی نہیں ٹوٹے گا اور نماز بھی فاسد نہ ہوگی، مچھر کا خون ناپاک نہیں ہے، وہ دمِ سائل نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند