عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 36189
جواب نمبر: 36189
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 231=87-2/1433 سجدہ کرنے کی صورت میں اگر دبر، اِلیتین میں سے ہرایک یا ناف سے لے کر پیڑو کی ہڈی تک (مع پیٹھ اور پیٹ کے) کا چوتھائی حصہ کھل جاتا ہے اور تین بار سبحان اللہ کہنے کے بقدر کھلا رہ جاتا ہے تو ایسی صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی، ویمنع حتی انعقادہا کشف ربع عضو قدر أداء رکن بلا صنعہ (درمختار) وفي الشامي: أعضاء عورة الرجل ثمانیة ․․․․ الثالث الدبر وما حولہ والرابع والخامس الإلیتان السادس والسابع الفخذان مع الرکبتین الثامن ما بین السرة إلی العانة مع ما یحاذي ذلک من الجنبین والظہر والبطن․ (درمختار مع الشامي: ۲/۸۲)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند