• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165546

    عنوان: سات آٹھ سا كا سمجھدار بچہ نماز کی صف میں کھڑا ہوسكتا ہے؟

    سوال: ۷-۸/ سال کا سمجھدار بچہ نماز کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 84-65/M=1/1440

    سات ، آٹھ سالہ سمجھدار بچہ اگر تنہا ہے تو اس کو بڑوں کی صف میں شامل کرلیا جائے،اگر متعدد بچے ہوں تو اُن کی صف مستقل طور پر پیچھے لگائی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند