عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 20656
کیا شوہر کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے؟ وہ اس صورت میں کہ شوہر امام ہو اور بیوی اور بیٹی مقتدی ہوں۔
کیا شوہر کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے؟ وہ اس صورت میں کہ شوہر امام ہو اور بیوی اور بیٹی مقتدی ہوں۔
جواب نمبر: 20656
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 618=420-4/1431
شوہر اگر امام ہو تو اس کی اقتداء میں بیوی اور بیٹی کے لیے نماز ادا کرنا جائز ہے۔ جماعت سے ادا کرنے کی صورت میں بیوی اور بیٹی امام کے پیچھے کھڑی ہوں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند