• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52455

    عنوان: میں اکثر نماز گھر میں پڑھتا ہوں مجھے میرے کزن نے کہا تھا کہ گھر میں پڑھی جانے والی نماز قبول نہیں ہوتی کیا یہ درست ہے؟

    سوال: میں اکثر نماز گھر میں پڑھتا ہوں مجھے میرے کزن نے کہا تھا کہ گھر میں پڑھی جانے والی نماز قبول نہیں ہوتی کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 52455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 895-738/H=6/1435-U مردوں کو فرض نماز باجماعت مسجد میں آکر ادا کرنا سنت موٴکدہ قریب بواجب ہے، بغیر کسی عذر شرعی کے تنہا گھرمیں پڑھنے کی عادت بنانا سخت مکروہ ہے نماز تو ہوجاتی ہے یعنی اس کو لوٹانے کا حکم نہیں ہے تاہم قبول نہیں ہوتی یعنی جماعت کا جو اجر وثواب اور دنیا و آخرت کی برکات ملتی ہیں، ان سے مستقل محرومی رہتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند